ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بے گھر افراد کے سروے کی مدت میں 30جولائی تک توسیع: یوٹی قادر

بے گھر افراد کے سروے کی مدت میں 30جولائی تک توسیع: یوٹی قادر

Sat, 07 Jul 2018 11:14:17    S.O. News Service

بنگلورو7؍جولائی(ایس او نیوز) ریاست بھر میں ان لوگوں کا سروے جاری ہے جن کے پاس اپنا مکان یا سائٹ نہیں ہے۔ اس کے لئے درخواست دینے کی مدت 30 جولائی تک بڑھادی گئی ہے۔ یہ بات آج ریاستی اسمبلی میں وزیر شہری ترقیات وہاؤزنگ یوٹی قادر نے بتائی۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آواس یوجنا کے تحت اب تک پندرہ لاکھ ایسے افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے پاس رہنے کے لئے مکان نہیں ہے۔ پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر یا ولیج اکاؤنٹنٹ کی طرف سے جن لوگوں کو بے گھر قرار دے کر سند سے نوازا گیا ہے۔ ان کی درخواست پر ایک فہرست تیار کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام درخواست گزاروں کا ایک بار پھر جائزہ لینے کے بعد سروے میں ان لوگوں کے نام خارج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جو اس کے اہل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سروے کا یہ کام تعلقہ پنچایتوں کے چیف ایگزیٹیو افسر اور ضلعی سطح پر ضلع پنچایتوں کے چیف افسر کی نگرانی میں کرایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے جو ہاؤزنگ اسکیمیں لاگو کی گئی ہیں اس کے تحت فی یونٹ کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے 72ہزار روپے اور ریاستی حکومت کی طرف سے 42ہزار روپے دئے جائیں گے۔ بسوا ہاؤزنگ اسکیم کے تحت 1.2لاکھ روپے مستحق کو دئے جائیں گے۔

اس موقع پر بی جے پی اراکین کے جی بوپیا،ارگا گیانیندرا اور دیگر نے جب مداخلت کرنی چاہی تو اسپیکر رمیش کمار نے اپنے طور پر کہاکہ ریاست کے لئے ایک جامع ہاؤزنگ پالیسی کی ضرورت ہے، اس پالیسی کی بنیاد پر بے گھر لوگوں کو مکانوں کی فراہمی کے لئے پچھلی سدرامیا حکومت نے جو پہل کی تھی اسے عملی جامہ پہنا کر ریاست بھر میں اس کا فائدہ مستحقین کو پہنچانے کی کوشش کی جائے۔
 


Share: